بختاور بھٹو کا تخریب کاری کے واقعات پر عمران خان سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ

کراچی (انتخاب نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نےتخریب کاری کے واقعات پر عمران خان سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔بختاور بھٹو نے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا پیغام ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ تخریب کاری کے واقعات پر عمران سے جواب طلب کیا جائے ۔فرحت اللہ بابر نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ سابق وزیراعظم نے طالبان سے سمجھوتے کا اعتراف کیا تھا۔پی پی رہنما نے لکھا تھا کہ طالبان سے مذاکرات سے پارلیمنٹ کو لاعلم رکھا گیا، سزا یافتہ مجرموں کو جیلوں سے رہا کیا گیا۔انہوں نے لکھا تھا کہ طالبان پراسرار طور پر دوبارہ منظم ہوئے اور مخالفین کو نشانہ بنایا، بنوں جیل ٹوٹنا بھی اب تک ایک معمہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں