کراچی ڈسٹرکٹ جیل سے 115 افغان قیدی رہا، افغان حکام کے حوالے کیا جائیگا
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 115 افغان قیدی رہا کردیے گئے۔ جیل حکام کے مطابق افغان قیدیوں کو بسوں کے ذریعے کوئٹہ روانہ کردیا گیا، افغان قیدیوں کو چمن بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا جائیگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام افغان قیدی گزشتہ دو سے تین ماہ سے جیل میں تھے، افغان قیدیوں پر غیرقانونی رہائش سمیت مختلف مقدمات تھے۔ جیل حکام نے بتایا ہے کہ رہائی پانے والوں میں ایک افغان خاتون بھی شامل ہے۔
Load/Hide Comments


