نوشکی میں زرعی ٹیوب کا ٹرانسفارمر چوری، تمبو میں قتل کے دو ملزمان گرفتار

نوشکی، تمبو (انتخاب نیوز) نوشکی کلی بدل کاریز میں زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز کے کوئل چوری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقہ بدل کاریز میں ملک احمد بڑیچ، عبدالرشید بڑیچ، محمد یونس بڑیچ کے زرعی ٹیوب ویلوں کے بجلی ٹرانسفارمرز کے کوئل کو نامعلوم چوروں نے اتار کر لے گئے، جب کہ دوسری جانب نوشکی میں زرعی ٹیوب ویلوں کے کوئل چوری ہونے کے دیگر واردات بھی رونما ہوچکے ہیں۔ کلی بدل کاریز کے رہائشیوں نے پولیس اور انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ چوروں کو فوری گرفتار کریں بصورت دیگر بدل کاریز کراس پر آرسی ڈی شاہراہ کو بلاک کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں صدر پولیس ڈیرہ مرادجمالی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل نصیرآباد رینج عبدالحئی عامربلوچ ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی کی ہدایت پر ڈی ایس پی گلاب خان شیخ ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی انسپکٹر محمد شمن سولنگی نے سب انسپکٹر بشیر احمد کھوسہ، اے ایس آئی عبد الطیف ڈومکی، ہیڈ کانسٹیبل صاحبداد، ہیڈ کانسٹیبل حضور بخش، ہیڈ کانسٹیبل صادق علی پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 08/2023 بجرم 302c.324.34 میں نامزد ملزمان نثار احمد اور پیر بخش ہیجوانی جمالی کو آ لا ہے قتل ٹی ٹی پسٹلز کے ساتھ گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں