عراق سے شام میں داخل ٹرک قافلے پر نامعلوم طیاروں کی بمباری

دمشق:عراق سے شام میں داخل ٹرکوں کے قافلے پر نامعلوم طیاروں نے بمباری کردی۔ حملے میں نتیجے میں 6 ریفریجریشن ٹرک تباہ ہوگئے۔عرب ٹی وی نے بتایا کہ عراقی سرحد سے نکلنے کے بعد شامی علاقے البوکمال میں داخل ہونے والے ملیشیا کے ٹرکوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ قافلے میں 25 ٹرک عراقی سرحد سے شام میں داخل ہوئے تھے۔ یہ ٹرک ایران سے آ رہے تھے۔ذرائع نے مزید کہا کہ ٹرک ایک غیر سرکاری سرحدی بندرگاہ (ریلوے بندرگاہ) سے گزرے جس کا کنٹرول عراقی حزب اللہ بریگیڈز کے پاس ہے۔ طیاروں نے جیسے ہی عراقی سرحد عبور کی ان پر بمباری کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹرکوں پر بمباری کرنے والے نامعلوم جنگی طیاروں نے ابتدائی طور پر انتباہی میزائل فائر کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں