کونسلرز کی حلف برداری، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب 9 فروری کو ہوگا، الیکشن کمشنر بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین،وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے9 فروری مقرر کی ہے اس ضمن میں یہ واضح رہے کہ وہ تمام حضرات جو لوکل گورنمنٹ الیکشن میں جنرل کونسلرز منتخب ہوئے ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ لوکل گورنمنٹ رولز کی شق نمبر 56 کے تحت اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائیں۔گوشوارے اثاثہ جات جمع نہ کرنے کی صورت میں وہ چیئرمین/وائس چیئرمین کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہوں گے۔نومنتخب کونسلرز کی حلف برداری،چیرمین اور وائس چیرمین کا انتخاب 9 فروری 2023 کو ہوگا سوائے ان یونین کونسلز کے جہاں مخصوص نشستیں ووٹ کی برابری کی بنیاد پر خالی رہ گئی تھیں لہٰذا تمام جنرل کونسلرز کو ہدایت کی جاتی ہیں کے وہ اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات 7 فروری تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں