ماشکیل میں گزشتہ ایک سال سے موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس، صارفین پریشان

ماشکیل (انتخاب نیوز) بلوچستان کی سرحدی تحصیل ماشکیل میں موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس سے صارفین پریشان گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ماشکیل میں موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس نے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے آئے روز موبائل نیٹ ورک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے موبائل نیٹ ورک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کے مہنگے پیکیجز ضائع ہو رہے ہیں جبکہ ڈیٹا بھی انتہائی کمزور ہے نام تو فور جی کا لیکن صارفین کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے سرحدی علاقے کے کاروباری حضرات سرکاری ملازمین اور طلباءکو موبائل نیٹ ورک کی آنکھ مچولی نے شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ ماشکیل میں موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس کا فوری نوٹس لیکر سخت سے سخت ایکشن لیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس سے نجات دلائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں