فلپائن کے جزیرے منڈاناو پر شدید زلزلہ، شدت 6 ریکارڈ
منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک ) فلپائن کے جزیرے منڈاناو پر شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فلپائن کے ایک بڑے جزیرے منڈاناو پر زلزلہ آیا جس کی شدت 6 رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 2 کلو میٹر تھی۔ ریجنل سول ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت شہر ڈیواو تک بھی محسوس کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Load/Hide Comments


