موٹر بوٹ انجن کی تقسیم میں ماہی گیروں سے حق تلفی نہیں کریں گے، چیئرمین جی پی اے

گوادر (انتخاب نیوز) چیئر مین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے اعلان کردہ ماہی گیری پیکج کے تحت غریب ماہی گیروں کو معیاری 15ہارس پاور موٹر بوٹ انجنوں کی خریداری کے چیک کے تقسیم کو صاف و شفاف طریقے سے یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کسی بھی ماہی گیری کی حق تلفی نہیں ہوگی اور میرٹ ہی پر موٹر بوٹ انجن چیک تقسیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نےوزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ماہی گیروں کے لیے خصوصی پیکج سے متعلق اجلاس کے صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ سمیت ماہی گیری نمائندوں اور نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ فشریز کی جانب سے مستحق ماہی گیروں کا مرتب کردہ لسٹ گوادر کے تین پوائنٹس گوادر پورٹ ہیڈ آفس ، ڈپٹی کمشنر آفس اور محکمہ فشریز آفس گوادر میں رکھی گئی ہیں ، ماہیگیران لسٹ میں اپنے اپنے ناموں کی تصدیق کرلیں، اور اگر انھیں کوئی بھی تجاویز ، اعتراض ہو تو اپنی شکایت درج بالا جگہوں میں دفتری اوقات میں نوٹ کرائیں اجلاس میں بتایا گیا کہ تجاویز ، اعتراضات و تصدیق کا عملی ایک ہفتے تک جاری رہے گا ، مقررہ معیاد کے بعد کوئی بھی اعتراض یا تجاویز قابلِ قبول نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں