توشہ خانہ کیس میں پیشرفت، نواز شریف، زرداری اور یوسف رضا گیلانی طلب

لاہور: جعلی اکاؤ نٹس کیس کے توشہ خانہ ریفرنس میں پیشرفت، نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو 29 مئی کو عدالت میں طلب کر لیا گیا، رہائشگاہوں پر سمن وصول کرا دیے گئے۔قومی احتساب بیورو (نیب)ذرائع کے مطابق نواز شریف کی طلبی کا سمن ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا وصول کروایا گیا جبکہ آصف علی زرداری کی طلبی کا سمن زرداری ہاؤ س ایف ایٹ اور نوابشاہ وصول کرایا گیا۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طلبی کا سمن گیلانی ہاؤس ملتان وصول کرایا گیا۔ احتساب عدالت نمبر تین جمعہ 29 مئی کو دو سابق وزرائے اعظم اور صدر کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کرے گی۔نیب کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔ آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی جعلی اکانٹس کے ذریعے ادا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں