پیٹرول کی قیمت میں مزید 30روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (انتخاب نیوز)آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرول کی قیمت میں مزید 30 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے اور جی ایس ٹی کے نفاذ پر زور دیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبے پر غور شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی بڑھانے اور جی ایس ٹی کے نفاذ سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں مزید 30 روپے تک اضافے کا خدشہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی ٹیکس کو بڑھا کر 70 سے 80 روپے تک کیا جا سکتا ہے۔ پیٹرول پر لیوی 50 اور ڈیزل پر 40 روپے فی لیٹر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس شارٹ فال کو کم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات پر اس وقت جی ایس ٹی صفر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں