لاپتہ عبدالحفیظ زہری کی بازیابی، گھر جاتے ہوئے مسلح افراد کا حملہ، دوبارہ اغوا کی کوشش

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عبدالحفیظ زہری پر رہائی کے بعد گھر جاتے ہوئے مسلح افراد کا حملہ، جس سے وہ گھر والوں سمیت شدید زخمی ہوگئے۔ خضدار کے رہائشی عبدالحفیظ زھری جسے گزشتہ سال 27 جنوری کو متحدہ عرب امارات سے وہاں کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے لاپتہ کرنے کے بعد پاکستان کے حوالے کیا تھا اور کچھ مہینے پہلے وہ کراچی سے منظر عام پر لایا گیا اور اسے بغیر کسی جرم کے کراچی میں جیل رکھا گیا تھاآج جب اسے رہائی ملی تھی تو اسکے لواحقین اس کو سینٹرل جیل کراچی سے گھر لے جارہے تھے کہ شام سات بجے کے قریب سفید رنگ کی دو ویگو گاڑیوں میں سیاہ وردی میں ملبوس مسلح افراد نے ان پر اچانک حملہ کردیا۔ عبدالحفیظ زھری کی بھانجی اور لاپتہ عبدالحمید زہری کی بیٹی سعیدہ حمید بھی فیملی کے ساتھ تھیں اور وہ خود بھی زخمی ہیں۔ مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ان کہا کہنا تھا کہ عدالت کے ریلیز آرڈر کے بعد جیسے ہی ہم ماموں کو لیکر وہاں سے نکلے تو ہم پر سیاہ وردیوں میں ملبوس افراد نے حملہ کیا اور میرے ماموں کو شدید زحمی کیا، انکے مطابق ان سب پر حملہ کیا گیا اور ان پر گولیاں بھی چلائی گئیں۔ اب تک اطلاعات کے مطابق عبدالحفیظ زہری کی طبیعت خراب ہے اور انکے گھر والوں کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، کیونکہ وہ بہت خوف کے ماحول میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں