پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے ایپ متعارف کرانیکا فیصلہ

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کیلئے ڈیجیٹل سکیورٹی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ایپ کے ذریعے چینی باشندوں کی براہ راست مانیٹرنگ ممکن ہوسکے گی۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے نیشنل سکیورٹی ونگ کی جانب سے ڈیجیٹل سکیورٹی ایپ بنانے پر غور جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل ایپ سے چینی باشندوں کی براہ راست مانیٹرنگ کی جاسکے گی، پنجاب بھر میں 8 ہزار سے زائد چینی باشندے مقیم ہیں۔ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ چینی باشندوں کے کثیر تعداد میں ہونے کے باعث سکیورٹی کو یقینی بنانے میں مشکلات تھیں اسی لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل ایپ کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے چینی باشندوں کی مانیٹرنگ آسان ہوگی اور براہ راست کمیونیکشن میں بھی مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں