پی آئی اے حادثہ، ایک لاش پر کئی خاندانوں کا دعوی‬

پی آئی اے حادثہ، ایک لاش پر کئی خاندانوں کا دعوی‬‫تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حادثہ میں ہلاک ہونے والے 19 افراد کی لاشوںکو بغیر ڈی این اے ٹیسٹ کے لے جایا گیا ہے جس کے بعد کئی خاندانوں کے درمیان ایک لاش پر جھگڑا ہوا ہے اور کئی لوگ ایک لاش پر اپنے رشتہ دار ہونے کا دعوی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صحافی مبشر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔واضح رہے 22 مئی کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن فلائٹ 8303 کراچی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار 99 مسافروں میں دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے جبکہ دیگر 97 افراد طیارے گرنے سے ہلاک ہوئے تھے۔ ابھی تک مکمل تحقیقات سامنے نہیں آئی ہے کہ کس وجہ سے طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں