کینیڈ ا اورشمالی امریکا شدید برفیلی ہوائوں کے طوفان کی لپیٹ میں

اوٹاوا/نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا اور امریکا کے شمال مشرقی علاقے شدید ترین برفیلی ہوائوں کے طوفان کی زد میں آگئے۔ کینیڈا میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی شدید رہے گا، ریاست میانی میں منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ کی برفیلی ہوائوں کا امکان ہے۔ بوسٹن میں منفی 34 سینٹی گریڈ کی طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ بیشتر علاقوں میں اسکول بند رہے۔ نیو یارک شہر میں منفی 23 سینٹی گریڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ملکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ (آج )اتوار سے صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں