کے پی پولیس تخریب کاری کا ایندھن بنائے جانے کیخلاف سراپا احتجاج ہے، شیری مزاری
اسلام آباد:تحریک انصاف کی ڈاکٹر شیری مزاری نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سکیورٹی فورسز ایک دوسرے کے مدمقابل آ چکے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سکیورٹی فورسز ایک دوسرے کے مدمقابل آ چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پولیس خیبرپختونخواہ میں بنیادی طور پر تخریب کاری کا ایندھن بنائے جانے پر احتجاج کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک خطرناک حالات کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ لگتا ہے سازشی ایف آئی آروں کے ذریعے صرف تحریک انصاف اور اتحادیوں کو اغوا/گرفتار کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments


