مسلم لیگ ن کا پارٹی کے ناراض ارکان کو منانے کا فیصلہ

لاہور(انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی کے ناراض ارکان کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں شہباز شریف نے مریم نواز کو شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات کی ہدایت کر دی۔ ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی، ورکرز کنونشنز سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ممکنہ انتخابات کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں