ٹڈی دل حملے،حکومت کوئی اقدام نہیں اٹھارہی ہے، پشتونخوامیپ

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں پشتون بلوچ صوبے کے مکمل اکثریت علاقوں بالخصوص جنوبی پشونخوامیں ٹڈی دل (ملخ) کے جاری حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹڈی دل (ملخ) کے حملوں کے باعث تمام فصلات اورباغات کو مسلسل شدید نقصانات پہنچ رہے ہیں اور اب تک مختلف اضلاع اور علاقوں میں زمینداروں اور بزگروں کے کروڑوں روپے کے نقصانات ہوچکے ہیں لیکن سلیکٹڈ صوبائی حکومت، محکمہ زراعت اور وفاقی حکومت اور نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کسی بھی قسم کے کوئی اقدامات نہیں اٹھائیں اور صرف اخباری بیانات کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے رہے ہیں جو قابل مذمت اور قابل گرفت ہے۔ بیان میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت سمیت تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں جہازکے ذریعے اسپرے کرنے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کیئے جائے اور ضلعی سطح پر محکمہ زراعت کے توسط سے بڑے پیمانے پر اسپرے کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں اور اب تک رواں رکھی جانیوالی صوبائی وزیر اعلیٰ اور اس کے نام نہاد کابینہ ی دوغلی پالیسی کو ختم کرکے عملاً اقدامات کیئے جائیں ورنہ کرونا کی بیماری کے باوجود ہر علاقے کے زمیندار اور بزگر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام ذمہ داری صوبائی وزیر اعلیٰ اور محکمہ زراعت پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں