بہاولپور، ماں کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج
بہاولپور (این این آئی)بہاولپور سے 20 کلومیٹر دور خانقاہ شریف کے علاقے میں ہفتے کی رات 2 افراد نے بندوق کی نوک پر 15 سالہ لڑکی کو اس ماں کے سامنے گینگ ریپ کا نشانہ بناڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سماسٹہ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کی ماں کی شکایت پر نامزد ملزم اور اس کے ساتھی کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔شکایت کنندہ خاتون نے کہاکہ اس کا شوہر روزگار کے سلسلے میں لاہور گیا ہے، وہ اپنے گھر میں بچوں کے ہمراہ رہتی ہے۔متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اپنے نامعلوم ساتھی کے ساتھ مل کر اس کے گھر میں گھس کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی موجودگی میں بندوق کی نوک پر اس کی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔ملزمان جرم کرنے کے بعد فرار ہوئے، بعد میں ماں اور بیٹی کے رونے کی آوازیں سن کر اہل علاقہ وہاں پہنچے۔سما سٹہ پولیس نے کہا کہ انہوں نے پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے لیکن اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔


