فرانس، گھر میں آتشزدگی، دم گھٹنے سے ماں اور 7 بچے ہلاک

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانس کے شمال مشرقی علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں ماں اور 7 بچے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ پیرس سے 82 کلو میٹر دور چارلے سرمانے شہر میں پیش آیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گھر میں آگ رات کو لگی جب سب سو رہے تھے اور دیکھتے ہی دیکھتے گراو¿نڈ فلور سے دھواں پورے گھر میں پھیل گیا۔گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پڑوسیوں نے دی اور ریسکیو ا?پریشن میں 80 فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔مقامی پراسیکیوٹر نے تصدیق کی کہ گھر میں ا?گ کپڑے سکھانے والی مشین میں لگی اور دم گھٹنے سے ماں اور 7 بچے انتقال کرگئے۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 14 سال کے درمیان ہیں اور مرنے والوں میں 5 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔حکام کے مطابق بچوں کو بچانے کی کوششوں کے دوران والد بری طرح جھلس گئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں