تہران کے سابق میئر ایران کی نئی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب

تہران:ایرانی قانون سازوں نے متفقہ طور پر دارالحکومت تہران کے سابق میئر محمد باقر قالیباف کو ملک کی نئی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کرلیا۔ارنا نیوز ایجنسی نے جمعرات کے روز رپورٹ میں بتایا کہ اصولی دھڑے کے امیدوار قالیباف کو پارلیمنٹ میں موجود 267 قانون سازوں میں سے 230 کی جانب سے ووٹ ملے۔دریں اثنا امیر حسین غازیزادہ ہاشمی اور علی نیکزاد پارلیمنٹ کے پہلے اور دوسرے نائب اسپیکر منتخب ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں