بلوچستان میں غیر قانونی فشنگ روکنے کیلئے ماہی گیروں کو ساتھ دینا ہوگا، ڈی جی فشریز
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران نے کہاہے کہ گوادر کی پیڑولنگ ٹیم نے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف بھرپورانداز میں کاروائیاں جاری،آج بھی محکمہ فشریزکی پٹرولنگ ٹیم نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف ایک ٹرالر کو پکڑ کر مچھلیاں ضبط کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ ڈی جی فشریزنے مزید کہا کہ کسی شخص کو ہرگز اجازت نہیں ہوگی کہ وہ غیرقانونی شکار کریں انہوں نے کہا کہ ڈیلی کاروائیاں ہورہی ہیں الحمد اللہ ابھی کسی کو یہ حق نہیں کہ محکمہ فشریز پر انگلی اٹھائے ہم لوگ دن رات کر کے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف آپریشن کررہے ہیں تاکہ گوادر کے ماہیگیروں کو ان کو حق ملے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی فشنگ کو بھی روکنے کے لیے ماہی گیروں کو ساتھ دینا ہوگا محکمہ فشریز غیر قانونی ٹرالر کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے ہم کسی صورت بھی غیر قانونی ٹرالر کو نہیں چھوڑیں گے۔


