امریکا، مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہونے کے بعد پھر انتقال کر گئی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ریاست نیویارک میں مردہ خانے کے عملے کو اس وقت زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگا جب ایک ‘مردہ’ خاتون زندہ ہوگئی۔ ریاست نیویارک کے علاقے سفوک کاو¿نٹی کی پولیس کے مطابق 82 سالہ خاتون کو 4 فروری کو ایک نرسنگ سینٹر نے مردہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اسے تدفین کے لیے ایک سرد خانے میں منتقل کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس خاتون کو صبح 11 بج کر 15 منٹ پر مردہ قرار دیا گیا تھا اور دوپہر ڈیڑھ بجے سرد خانے میں پہنچایا گیا۔ اس جگہ پہنچنے کے 40 منٹ بعد یا مردہ قرار دینے کے لگ بھگ 3 گھنٹے بعد سرد خانے کے عملے نے دریافت کیا کہ خاتون سانس لے رہی ہے۔ اس کے بعد خاتون کو ایک مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت کیسی ہے، یہ واضح نہیں۔ پولیس نے بتایا کہ نیویارک اٹارنی جنرل کے دفتر کی جانب سے اس واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نرسنگ سینٹر کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک مو¿قف جاری نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں