کچھی میں امن و امان کی صورتحال کو مخدوش بنایا جارہا ہے امن کیلئے ہرحد تک جائیں گے، یار محمد رند
بولان (این این آئی) سینئر سیاستدان رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ کچھی میں دیدہ دانستہ طور پر امن و امان کی صورتحال کو مخدوش بنایا جارہا ہے امن کیلئے ہرحد تک جائیں گے سیاسی و قبائلی اثر رسوخ سے کچھی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں سے ڈھاڈر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی انکا کہنا تھا کے ضلع کچھی میں بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے چند ناعاقبت اندیش و شر پسند عناصر کچھی کے امن کو داو¿ پر لگا بیٹھے ہیں جس کیلے ماضی قریب کی طرح اس بار بھی سختی سے نمٹا جائے گا اور بدامنی چوری و ڈکیتی کرنے والے گروہوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر انکو نشان عبرت بنائیں گے انہوں نے کہا ہماری سیاست کا محور بھی یہاں کے عوام ہیں اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاقی کاموں کا جال بچھا کر ضلع کچھی کو تعلیم صحت امن سمیت تمام سہولیات سے لیس کرنا ہے کچھی کے عوام سے جتنے بھی انتخابی وعدے کیے انکو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کیئے ڈھاڈر کے عوام کو 132 کے وی گریڈ اسٹیشن گرلز اور بوائز کالجز کو اپگریڈ کرنا اور بولان ڈیم سمیت دیگر اسکیمات اس کی واضح مثال ہیں لیکن مخالفیں نے میرے ہر کام میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی اسکے باوجود اپنے غیور عوام کو سہولیات پہنچانے کی ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں اور آئندہ بھی انشاءاللہ اپنی سیاسی بصیرت کی بدولت میدان مار لیں عوام کا سمندر ہمارے ساتھ ہے انہیں مایوس نہیں کرینگے۔