کورونا بیوی کی طرح ہے،آپ اسے کنٹرول نہیں کر سکتے، اس کے ساتھ جینا سیکھیں۔ عالمی رہنما کا بیان

جکارتہ: انڈونیشیا کے قانونی، سیاسی اور سلامتی امور کے وزیر محمد محفوظ کو کورونا وائرس اور خواتین کے حوالے سے متنازع بیان دینا مہنگا پڑ گیا اور اس بیان پر bانہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔جکارتہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک آن لائن ایونٹ کے دوران محمد محفوظ نے کہا تھا کہ ‘کورونا بیوی کی طرح ہے، آپ اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پھر آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ یہ نہیں کر سکتے، اس کے بعد آپ اس کے ساتھ ہی جینا سیکھ جاتے ہیں۔انہوں نے اپنے اس بیان کے متعلق کابینہ کے ساتھی اور سرمایہ کاری و سمندری امور کے وزیر لُوہُوت پندجیتن کی جانب سے انہیں بھیجی گئی ایک ویڈیو کا حوالہ بھی دیا۔ان کے بیان پر سماجی حلقوں اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی طرف سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں