ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بارش اور برفباری سے امدادی کاموں میں مشکلات

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکیہ میں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی ترکیہ میں موسلادھار بارش اور برف باری کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔عثمانیہ شہر میں بارش کے بعد ناصرف لوگوں کی زندگیوں کو بچانے میں مشکلات آئیں ،سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،انفرا اسٹرکچر تباہ ہونے کے باعث شہر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے اب تک تقریباً 3 ہزار ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور 3700 سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں