وفاقی کابینہ میں 5 نئے معاونین کا اضافہ، ارکان کی تعداد 83 ہوگئی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کے 5 نئے معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی راﺅ اجمل، شائستہ پرویز، قیصر شیخ، محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچوں معاونین خصوصی بغیر کسی تنخواہ و مراعات کے کام کریں گے، پانچوں معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ 5 نئے معاونین کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 38 ہوگئی ہے جبکہ کابینہ ارکان کی کل تعداد 83 ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments


