16 مارچ کا سورج پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا، علی مدد جتک

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ ٹو پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد کریں گے 16 مارچ کے دن کا سورج پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا حاجی علی مدد کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 ٹو پر انتخابات کے لئے 16 مارچ کو پولنگ ہوگی میں نے اور دیگر ساتھیوں نے بھی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے اور کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں پارٹی کی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا میری کوشش ہے کہ میں خود اس حلقے میں انتخاب لڑوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں اور ورکروں سمیت اپنے بہی خواہوں ساتھیوں عزیز و اقارب کے حق رائے دہی اور ان کے تعاون سے کامیابی حاصل کروں گا کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا ہے پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے اس نے لوگوں کی بلا تفریق خدمت کی ہے اور نوجوانوں کو روزگار کے علاوہ بلوچستان کی ترقی کے لئے میگا منصوبوں کے ساتھ ساتھ جس طرح پہلے بھی بلوچستان پیکج کے تحت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرکے انہیں روزگار دیا اور ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی مفاہمتی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر صوبے کے قبائلی سیاسی رہنماں اور معتبرین کے ساتھ مل کر معاملات کو بہتر بنانے کے لئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہو کر شروعات کی تھی آنے والے وقت میں پھر پاکستان پیپلز پارٹی برسر اقتدار آ کر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہوئے صوبے کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں