کسی بھی ویب سائٹ کی بندش سے قبل وزارت آئی ٹی سے مشاورت لازمی ہوگی، وفاقی وزیر آئی ٹی

اسلام آباد: وکی پیڈیا بندش پر وزیر اعظم کی قائم کردہ کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کی زیر صدارت وزارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر شریک ہوئے ۔سیکرٹری آئی ٹی محسن مشتاق، ممبر لیگل، ممبر ٹیلی کام اور پی ٹی اے حکام بھی شریک ہوئے۔وفاقی وزیر امین الحق نے کہاکہ کسی بھی ویب سائٹ کی بندش سے قبل وزارت آئی ٹی سے مشاورت لازمی ہوگی، ویب سائٹ بندش کا مطلب ڈیجیٹل دنیا سے رابطہ منقطع اورسماجی ومعاشی نقصان کرنا ہے،ہم ایسے کسی بھی اقدام کے مخالف ہیں جس سے ملک کی تعمیرترقی کاعمل مفلوج ہوتا ہو، عوام میں شعوربیدار کیا جائے کہ وہ غیر اخلاقی اور مذہبی منافرت پر مشتمل ویب سائٹس کا وزٹ نہ کریں، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پی ٹی اے حکام کسی جانب سے ملنے والی ہدایات پر وزارت قانون و انصاف سے تجویز طلب کرسکتے ہیں، قانون میں ایسی ترامیم کی ضرورت ہے جس سے ویب سائٹ کی مکمل بندش کوئی نہ کرسکے، سید نوید قمر نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پروکی پیڈیا کوکھولنےاورمستقبل میں ایسےاقدامات کی روک تھام کی تائید کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں