تربت ‘ گاڑی حادثے میں بچی و2خواتین جاں بحق
تربت(نمائندہ انتخاب ) تربت سے گوادر جانے والی پک اپ گاڑی کے حادثے میں بچی سمیت دو خواتین جاں بحق۔ لیویز ذرائع کے مطابق بہمن سے گوادر جانے والی پک اپ گاڈی دیہات کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین افراد جاں بحق ہوگئے، ہلاک شدگان میں بہمن کے رہائشی چیئرمین عبید اللہ دشتی کی والدہ، بیگم اور ان کی بچی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


