تخریب کاری کا خدشہ، جعفر آباد اور اوستہ محمد میں سیکورٹی الرٹ، داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی

اوستہ محمد : ملک میں تخریب کاری کے واقعات کے بعد ضلع جعفرآباد اورضلع اوستہ محمد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ سرکاری دفاترو سمیت،عدالتوں،ایس ایس پی آفس،کیڈٹ کالج سمیت پبلک پوئنٹوں پر سیکیورٹی کو سخت کر دیا۔ گزشتہ دنوں کے پی پی،کوئٹہ میں تخریب کاری واقعات کے بعد ضلع جعفرآباد اور ضلع اوستہ محمد کے اہم مقامات جس میں مساجد، کیڈٹ کالج، عدالتوں، ایس ایس پی آفیس سمیت اہم مقامات پبلک پوئنٹ پر سکورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا اس ضمن میں گزشتہ روز ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن موسی خیل نے سیشن جج جعفرآباد سے اہم میٹنگ کے بعد وہاں مقیم پولیس اہلکاروں،لیڈی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ عدالت میں آنے والوں کی جامع تلاشی لیں اور چیکنگ سخت کریں جبکہ کیڈٹ کالج جعفرآباد کی سکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اس طرح پبلک پوائنٹ پر بھی سکورٹی کو سخت کردیا اور سادے کپڑوں میں پولیس کو تعینات کر دیا اللہ نہ کرے کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہ آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں