حب میں اراضی کی غیر قا نونی الاٹمنٹ پر سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین نے اسلم بھوتانی کی حمایت کردی

حب:لسبیلہ و گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی کی جانب سے ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹر ی کے نام پر 45ہزار ایکڑ کی عوامی منشا ءو مر ضی کے بغیر الا ٹ کیئے جانے کے خلاف بھو تانی ہاﺅس حب میں طلب کیئے گئے مشاورتی اجلاس میں حب ، گڈانی ، ساکران،بھو انی ، پیرکس ، وندر، بیلہ، اوتھل سمیت دیگر علا قائی معززین و کونسلر ان نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہو ںنے سیمنٹ فیکٹری کے نام پر الا ٹ کی گئی 45ہزار ایکڑ اراضی پر اپنے شدید درعمل کااظہار کرتے ہو ئے غیر قانونی الا ٹمنٹ کو مسترد کرتے ہو ئے محمد اسلم بھو تانی کی بھر پور حما یت کا اعلان کیا مشاورتی اجلاس سے سر دار اختر انگا ریہ ، وڈیرہ جان شیر بلو چ ، کما ل خان محمد حسنی ، امان اللہ لاسی ، شفیق لا سی ، محمد علی بزنجو ، عبد الغنی بلو چ ، میر صفدر خان مگسی ، شیر محمد انگا ریہ ،مولچند لاسی ودیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹر ی کے نام پر محکمہ معدنیا ت حکومت بلو چستان کی جانب سے غیر قانی الا ٹمنٹ کو مقامی لو گوں کے ساتھ زیا دتی کے مترادف قرار دیتے ہو ئے شدید الفاظ میں مذمت کی انہو ںنے کہاکہ لسبیلہ وگوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھو تانی نے ہمیشہ سے لسبیلہ کے حقو ق کی جنگ لڑی ہے آج بھی مقامی لوگوں کے حقو ق پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف بھر پور آواز بلند کیئے ہو ئے ہیں ہم اسلم بھو تانی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور استحصالی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے انہو ںنے کہاکہ محمد اسلم بھو تانی اپنے مفادکے لیئے جنگ نہیں کررہے بلکہ عوامی مفاد کے لیئے جد وجہد کررہے ہےں انہو ں نے کہاکہ ہم زمین کا ایک انچ بھی نہیں دیں گے اس لیئے بھر پور احتجاج اور دھر نے دیئے جا ئیں گے قانونی اور عملی جدوجہد میں اسلم بھو تانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی لسبیلہ اور بی این پی مینگل نے بھی سیمنٹ فیکٹری کے نام پر الاٹ کی گئی اراضی کو غیر قانو نی قرار دےتے ہو ئے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھو تانی کے موقف کی مکمل حما یت اور عوام کے حق کے لیئے اسلم بھو تانی کی جانب سے آوازبلند کرنے پر بھر پور سپورٹ کا اعلان کر دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے نا ئب صدر نصر اللہ رونجھو ، قلا ت ڈویژن کے جنر ل سیکر ٹری محمد شریف پالا ری اور بلو چستان نیشنل پارٹی لسبیلہ کے آرگنائز ر عبدالجمیل احمد گچکی نے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھو تانی کی جانب سے سیمنٹ فیکٹر ی کے نام پر 45ہزار ایکڑ غیر قانونی الا ٹمنٹ کے حوالے سے طلب کیئے گئے مشاورتی اجلاس میں کا رکنوں نے ہمر اہ شرکت کی اس موقع پر نصراللہ رونجھو ، شریف پا لا ری اور جمیل گچکی نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ لسبیلہ دھر تی ہما ری چار دیوار ہے یہاں بلو چی بو لنے والے بھی چار دیواری کا حصہ ہیں بر وہی بو لنے والے ، سندھی بولنے والے اور لاسی بولنے والے بھی اسی چار دیواری کا حصہ ہیں ہم سب لسبیلہ کے وارث ہیں اگر لس دھر تی پر کو ئی وارکرتا ہے تواس کی ٹانگیں، بازوں اور آنکھیں بھی پھو ڑیں گے ، آج جام کما ل خان کو اس پر وگر ام میں ہونا چاہئے تھا ، انہوںنے کہاکہ سیٹلمنٹ کے وقت ہما رے کچھ بزرگو ں نے زمینیں اپنی نام کر ائی تھیں مگر بہت سے سادہ لوگ سیٹملنٹ کے موقع پر زمینیں اپنے نام نہیں کر اسکے اگر اس وقت یہ زمینیں ان کے نام ہو جا تیں تو آج لوگوں کو بنیا دی حق ملتا، حکومت کو چاہیئے کہ قدیمی لوگوں کوالا ٹمنٹ دیں انہو ںنے کہاکہ غیرقانونی الا ٹمنٹ کی مقامی لوگوں بھر پور مذمت کرتے ہو ئے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھو تانی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ علاوہ ازیں جمعیت علماءاسلام کی جانب سے بھی ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری کے نام پر الاٹ کی گئی اراضی کو غیر قانو نی قرار دےتے ہو ئے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھو تانی کے موقف کی مکمل حما یت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں