فوری ایمرجنسی پیکیچ کا اعلان نہیں کیا تو احتجاج کیلئے لائحہ عمل ترتیب دینگے۔پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس

کوئٹہ:بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس نے صو بے میں تعلیمی اداروں کی 15جو لا ئی تک بندش کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر تے ہو ئے اسکولوں کو خاص طریقہ کا ر کے تحت فو ری کھولنے،نجی تعلیمی اداروں کے لئے فو ری ایمر جنسی پیکیج کا اعلان اور انہیں بلا سود قرضوں کی فرا ہمی کا مطا لبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو گرینڈ الا ئنس اگلے ہفتے سے ایک مر تبہ پھر احتجا ج کا سلسلہ شروع کرنے کے لئے لائحہ عمل مر تب کر ے گی۔کو ئٹہ میں پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الا ئنس کے نذر محمد بڑیچ، حاجی سلیم ناصر،ملک رشید کاکڑ،قاری جیلانی البدری، رحمت اللہ غزنوی اور ظاہر خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ نو ول کرو نا وائرس کی وجہ سے اب تک تما م سر کا ری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں بلکہ حکومت نے تو 15جو لا ئی تک اس میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جو ہمیں قابل قبول نہیں اس سے نا صرف نجی تعلیمی ادارے ما لی تبا ہ حا لی سے دوچار ہو گئے ہیں بلکہ ان میں زیر تعلیم 8لا کھ سے زائد طلبا ء و طا لبا ت کا مستقبل اور ہزاروں اساتذہ و دیگر عملے کاروزگار داؤ پر لگ چکا ہے،ا س سلسلے میں گرینڈ الا ئنس کے پلیٹ فا رم سے پہلے بھی احتجا ج کیا گیا جس پر ہمیں یقین دہا نیاں کرا ئی گئی مگر اب تک کسی قسم کے اقداما ت ہمیں ہو تے دیکھا ئی نہیں دے رہے کیو نکہ اس وقت تک ما لی مشکلا ت سے دو چا ر نجی اداروں کے لئے کسی ریلیف کا اعلان نہیں کیا گیا اس لئے ہم مجبو را ایک مر تبہ پھراحتجا ج شروع کر نے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم پریس کانفرنس کے توسط سے گورنر، وزیر اعلیٰ اور محکمہ تعلیم کے اعلی احکام سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ فوری طور مداخلت کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو تبائی سے بچانے کے لیے عملی طور پر اقدامات اٹھائے اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے فوری ایمر جنسی پیکیج کا اعلان کرے بلکہ ما لی مشکلا ت کے خاتمہ کے لئے نجی تعلیمی داروں کو بلاسود اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جا ئیں انہوں نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح نجی اداروں کے لئے بھی ایس او پیز بناکر ادارے کھلنے کا اعلان کیا جائے بصورت دیگر گرینڈ الائنس صوبہ بھر میں سخت ترین احتجاج کرے گی جس میں وزیر اعلی ٰہاؤس کاگھیراؤ و دیگر آ پشنز شامل ہوں گے انہوں نے کہاکہ اگلے ہفتے گرینڈ الائنس کے کور کمیٹی کے اجلاس میں احتجاج کی تیاری اور طریقہ کا ر وضع کیا جا ئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں