لسبیلہ، کورونا کے مریضوں کی تعداد52ہوگئی

وتھل(آئی این پی) بلو چستان کے ضلع لسبیلہ میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضا فہ ہو نے لگا متاثرہ افراد کی تعداد52تک جا پہنچی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی کے مطابق لسبیلہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دن بدن بڑھنے لگی ہے،گزشتہ دنوں لیے گئے سیمپلز سے 5 مزید نئے کیسز آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 47سے بڑھ کر 52ہوگئی ہیں جن میں نیشنل بینک وندر کو منیجر بھی شامل ہے،گزشتہ روز مزید 28سیمپلز ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے ہیں جن کا رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ یہ وائرس مقامی طور پر مزید نہ پھیلے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں