اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں، متعدد فلسطینی زخمی
نابلس(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔غرب اردن کے شمالی شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں آبادکاری مخالف ریلیوں کے دوران فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران درجنوں شہریوں کا دم گھٹ گیا۔نابلس میں جنوب میں واقع قصبے بیتا میں جبل صبیح کے قرب و جوار میں جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران فوجیوں نے زہریلی گیس کے بموں اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ گائوں بیت دجن میں قصبے کی زمین پر ہفتہ وار اینٹی سیٹلمنٹ مارچ کے آغاز کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔قبل ازیں فورسز نے جلوس میں شرکت کے لیے کارکنوں، صحافیوں اور ایمبولینس کے عملے کی آمد کو روکنے کی کوشش میں بیت دجن فوجی چوکی کو بند کر دیا۔
Load/Hide Comments


