شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی این اے 62 سے منظور
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں گرفتار سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے این اے 62 راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ۔شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی شیخ راشد شفیق کی جانب سے جمع کرائے گئے تھے جنہیں ریٹرننگ افسر نوشین اسرار نے منظور کرلیا۔ریٹرننگ افسر نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسکروٹنی عمل میں شامل ہونے کیلئے طلب کیا تھا لیکن جیل حکام نے انہیں پیش نہیں کیا شیخ رشید کے مقرر نمائندے شیخ راشد کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی کی اسکرونٹی کی گئی، این اے 62 راولپنڈی کی ریٹرننگ افسر نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دے دیا۔ریٹرننگ افسر نے کہا کہ تاحال شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی درست ہیں، کسی نے اعتراض نہیں اٹھایا، 13 فروری تک اگر کوئی اعتراض نہیں آتا تو شیخ رشید کو پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ مری سے واپسی پر رات شیخ رشید کو کسی سے ملوانے لے کر گئے۔شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ رات 7 بجے جیل سے فون آیا کہ ہم شیخ رشید کو پیش نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجسٹریٹ کا حکم ماننے سے انکار کیا، آر او نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔


