پارلیمان کو سب نے ملکر کمزور کیا، سعد رفیق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارلیمان کو سب نے ملکر کمزور کیا۔نظریہ ضرورت کے تابع فیصلے کرنیوالے جج،مداخلت بے جا کرنیوالے جرنیل،مفاد پرست نیم جمہوری سیاستدان۔ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ متنازعہ پارلیمان نہیں ، متنازعہ وہ ہیں جو نفسانی خواہشات اور پسند نا پسند کیلئے اسے چلنے نہیں دیتے،اپنے اپنے گریبان میں جھانک لیں۔
Load/Hide Comments


