زاہدان سے 22 سالہ بلوچ طالبہ لاپتہ، عوام احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے

زاہدان (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے شہر زاہدان میں جمعہ کے روز ایک بار پھر لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ایرانی حکومت کیخلاف بلوچ شہریوں کی پھانسی اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بلوچ قتل عام کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔ دریں اثنا ایک 22 سالہ بلوچ لڑکی کو 8 فروری کو ایرانشہر میں اس کی رہائش گاہ پر ایرانی فورسز نے چھاپہ مار کر گرفتار کرکے لاپتہ کیا۔ اس بلوچ لڑکی کی شناخت 22 سالہ کبری ہوتی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق قصر قند سے ہے جبکہ وہ خاش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انڈسٹریل کی طالبہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں