چین نے بھی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز ٹھکرا دی
چین نے بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعے کے حل کے لیے امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کو یہ کہہ کرمسترد کر دیا ہے کہ اس معاملے میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔
چین نے بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے مسئلے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو جمعہ 29 مئی کو مسترد کردیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجان نے کہا کہ چین اور بھارت مذاکرات اور آپسی صلاح و مشورے سے اس مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
Load/Hide Comments


