اوستہ محمد، گھر سے میاں بیوی کی 5روز پُرانی لاشیں برآمد

اوستہ محمد:اوستہ محمد، اقلیتی میاں بیوی کی پور اسرار موت بوسیدہ 5روز پرانی نعش ان کے اپنے گھر سے ملی، پوجھا پاٹ پر نہیں آتے تو معلومات لینے گئے تو اندر سے گھر کو تالا تھا، دروازے کو کھٹکھٹایا کسی نے جواب نہ دی، تالاتوڑ کر گئے تو دونو فوت تھے،گرمی کی وجہ بھی ہو سکتی ہے شوہر نابین تھا، بیوی کی نعش پرانی ہے اور مرد کا نعش تازہ تھا، مکھی نانک سنگ،کوئی زخم یا زرب وغیرہ نہیں پھر بھی ہم تحقیقات کریں گے اور میڈ یکل رپورٹ دیکھیں گے تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے افغان گلی میں ہندو میاں بیوی ایک چوبارے میں رہتے تھے، مسماۃ ریشی اور ان کا شوہر گوشا مل جو کہ دونوں عمر رسیدہ تھے گوشا مل آنکھوں سے نابین تھے جن کی عمر 65سال کے لگ بھگ بتائے جاتے تھے، دونوں کی موت پراسرار نمونے پہ ہوئی، عورت کی نعش پانچ روز کی ظاہر ہو رہا ہے جبکہ اس کے مرد کا بھی تین یا چار روز کا ہے، اس بارے میں اقلیتوں کے سردار مکھی نانک سنگ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ غریب تھے یہ عورت مندر آتی تھیں پوجھا پاٹ کے بعد کھانہ بھی مندر سے لے جاتی تھی انتہائی غریب تھے چند روز سے نہیں آتی تھی معلومات لی تو کسی نے کچھ نہیں بتا یا جب ان کے گھر گئے دروازہ کھٹکھٹایا کوئی آواز نہیں آئی تالہ توڑاوراندر گئے تو میاں بیوی دونوں فوت تھے، انہوں نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے عورت مر گئی تو ان کا شوہر نابین تھا ان کو پتا نہیں چلا وہ بھی فوت ہو گیااس بارے میں ایس ایچ او سٹی داود خان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ دونوں کی نعش چار پانچ روز پرانی ہے ان پر کوئی زخم یا زرب کے نشان نہیں لیکن اس کے باوجوڈ میڈیکل کریں گے میڈ یکل کے بعد جو بات سامنے آئی گی اس کے مطابق کاروائی کریں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی مالی طاقت نہیں تھی وہ روٹی بھی مندر سے لے آتے تھے ان کا ایک بیٹا تھا جو مسلمان ہو گئے تھے وہ بھی معلوم نہیں کہاں ہیں لہذا میڈیکل رپورٹ کے بعد کاروائی ہو گی، ممکن ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے موت کا سبب ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں