تربت، سڑک کنارے نصب 4 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

تربت : تربت کے علاقے میں روڈ کے کنارے نصب بم کو سیکورٹی فورسز کے عملے نے ناکارہ بنا دیا۔ گزشتہ روز تربت کے علاقے ڈھنک کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کے کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی سمیت بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر مذکورہ بم کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بم 4 کلو وزنی تھا جس کو ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام دیا گیا۔ اس موقع پر شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا تھا، مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں