ٹوئٹر میں آئے روز تبدیلیاں، ایلون مسک نے بلیو ٹک ختم کرنے کا اشارہ دیدیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا کی معروف مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے پرانے ویریفائیڈ صارفین کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے بلیو ٹک کو جلد ختم کرنے کا اشارہ دیدیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے جب سے ٹوئٹر کا چارج سنبھالا ہے تو اس وقت سے آئے روز مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کچھ نہ کچھ تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں ، ٹوئٹر کے بلیو ٹک کے حوالے سے بھی متعدد تبدیلیوں کی خبریں زیر گردش ہیں اور اسی حوالے سے ایلون مسک نے ایک خاتون صارف کے سوال کا جواب بھی دیا کہ لیگیسی بلیو ٹک کے نشان جلد ہی ختم کر دیے جائیں گے، یہ وہ ہیں جو حقیقی طور پر کرپٹ ہیں۔ ایلون مسک کے جواب پر ایک اور صارف نے پوچھا کہ آپ کیسے پتہ لگائیں گے کہ کون کرپٹ ہے،جن مشہور شخصیات نے اپنی زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا وہ کرپٹ ہیں، جو انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں