الیکشن کمیشن کے کہنے پر انتخابات کرائیں گے،محسن نقوی

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جس وقت الیکشن کمیشن کہے گا انتخابات کروائیں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اگر مجھے کہا گیا تو 15 دن میں الیکشن کروا کے گھر چلا جائوں گا۔انہوں نے کہا کہ تھوڑے عرصے میں کچھ بہتری کرنے کے لئے آیا ہوں، گرفتاریاں جنہوں نے کرنی ہیں وہ کریں، یہ میرا مینڈیٹ نہیں، جنہوں نے تنقید کرنی ہے وہ کریں میں سب کی عزت کرتا ہوں، الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ پر ہی تقرر و تبادلے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل سی نہ کھولنے کی وجہ سے ادویات مہنگی ہو رہی ہیں، عمران خان بندے اکھٹے کر رہے ہیں، منع کریں گے تو مجھ پر تنقید ہوگی، ہمارے پاس طاقت منتخب حکومت سے بھی آدھی ہے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ابھی تک کوئی فنڈ ریلیز نہیں کیا گیا۔ صوبے میں بسنت نہیں منائی جائے گی، اس پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، کسی بھی جگہ ایسا ہوا تو فوری ایکشن ہوگا، کسی کو ایسے اقدام کی اجازت نہیں دیں گے جس سے جان جانے کا خطرہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں