اوگرا فیصلہ کرچکی، بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) مہنگائی میں پسے عوام پر بجلی کے بعدگیس بم بھی گرانےکی تیاری کرلی گئی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ یکم جنوری 2023 ءسے ہوگا، آج ہونے والے ای سی سی کے اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ پہلے ہی کرچکی ہے، ای سی سی کی منظوری سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری ہوجائےگی۔ خیال رہے کہ 10 فروری کو ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بجلی منصوبوں کے لیے حاصل کیے گئے قرض پر سود کی رقم بھی عوام ادا کریں گے۔ اجلاس میں بجلی صارفین پر ایک روپے فی یونٹ سر چارج لگانے کی منظوری دی گئی، سرچارج ?30 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر لاگو ہوگا، فنانس سرچارج کے ذریعے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔ ای سی سی اعلامیے کے مطابق بجلی بلوں پر فنانس سرچارج رواں سال مارچ سے جون تک لاگو رہے گا، سرچارج کے الیکڑک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر لاگو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں