بلوچستان کے 32 اضلاع میں خالی رہ جانے والی مخصوص نشستوں پر انتخابات5 مارچ کو ہونگے
کوئٹہ :بلوچستان کے 32 اضلاع میں 14 دسمبر 2022 کو لوکل کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ جہاں 22 اضلاع میں کافی کونسلوں میں دو سے زائد امیدواروں کے ووٹوں کی برابری کی وجہ سے مختلف نشستیں خالی رہیں جن پر الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بلوچستان کے 22 اضلاع جن میں پشین، چمن، نوشکی، خاران، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جعفرآباد، صحبت پور، کچھی، قلات، خضدار، سوراب، مستونگ اور کیچ شامل ہیں۔ ان اضلاع میں 6 میونسپل کمیٹیز ، 1میونسپل کارپوریشن اور 49 یونین کونسلز میں خواتین کی 117، ورکر کی ایک اور کسان کی ایک نشستیں خالی رہ گئی تھیں جہاں 5 مارچ 2023 کو انتخابات ہونگے۔اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے ضلع پشین کے یو سی حرمزئی اور دیگر دو اضلاع حب اور لسبیلہ کی تمام لوکل کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات بھی 5 مارچ کو ہونگے۔ آج 13 فروری تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے جبکہ 14 فروری کو امیدواروں کی انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق بالا تمام نشستوں کیلئے انتخابات کیلئے پولنگ 5 مارچ 2023 کو پولنگ ہوگی۔ پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری ہرے گی۔


