20 فروری سے 3 مارچ تک لوگ خود پورٹل پر جاکر اپنے گھر شماری اور مردم شماری کریں، چیف سیکرٹری بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت صوبائی مردم شماری کورآڈینشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جوڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سیکرٹری بلدیات سیکرٹری تعلیم آئی جی پولیس ڈویژنل کمشنرزڈی سی کوئٹہ چیف مردم شماری کمشنر اسلام آباد اور صوبائی مردم شماری کمشنر بلوچستان نے اجلاس میں شرکت کی صوبائی مردم شماری کمشنر نور احمد پرکانی نے کمیٹی کو بریف کیا اور اپنی پراگریس پیش کرتے ھوئے کہا کہ صوبے میں 35 مردم شماری سینٹرز بنائے گئے ہیں 7167 انومریٹرز (Enumerators)، 995 سپروائزری اسٹاف کی ٹریننگ مکمل کی جاچکی ھے اور اس وقت تک مطلوبہ 8137 ٹیبلیٹ / Devices اضلاع تک پہنچائی جا چکی ھیں اور انومریٹرز تک تقسیم کا مرحلہ 16 فروری سے شروع ہوگا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے ہدایت کی کہ 14 فروری کو ضلعی مردم شماری آکورڈینشن کمیٹیوں کا اور 15 فروری کو ڈویژنل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کئے جائیں اور تمام امور کی حتمی شکل دی جائے تاکہ ڈیجیٹل مردم شماری 2023 خوش اصلوبی سے مکمل ہوجائے۔ چیف مردم شماری کمشنر نے کمیٹی کو بتایا کہ 20 فروری سے 3 مارچ تک سیلف انومیریشن کا مرحلہ ہوگا اور لوگ خود پورٹل پر جاکر اپنے گھر شماری اور مردم شماری کریں اور بعد میں فیلڈ ورک شروع کی جائے گی جو اپریل کی پہلے ہفتے میں مکمل ھو جائے گی۔ کمیٹی ممبران نے کہا کہ مردم شماری کے دوران ویجلینس کمیٹیوں کا ٹھیک طریقے سے کام کرنا اور صحیح ڈیٹا ریکارڈ کرنے کو یقینی بنانا ہوگا۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے مردم شماری کے لئے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ چیف سیکریٹری بلوچستان نے صوبائی مردم شماری کمشنر اور ڈویژنل کمشنرز کو ھدایات دیں کہ ہر سطح پر کوآرڈینیشن کو بہتر کیا جائے اور ڈیش بورڈ کے زریعے مانیٹرنگ اور رابطے یقینی بنائے جائیں۔ صوبائی مردم شماری کورڈینشن کمیٹی کی اگلی میٹنگ 16 فروری کو ہوگی۔


