جام کما ل نے چولستان ریلی جیت کر بلوچستان کا نام روشن کیا، قدوس بزنجو

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کو چولستان کار/جیپ ریلی کے مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ نے ریلی میں کامیابی حاصل کر کے صوبے کا نام روشن کیا اور ریلی کے دوران اپنی ڈرائیونگ کی مہارت ثابت کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ جام کمال خان نے کامیابی حاصل کر کے بلوچستان کے عوام کے دل جیت لیے امید ہے آئندہ بھی وہ جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ہماری نیک خواہشات انکے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں