اسرار زہری 5سال سے غیر فعال نام نہاد اجلاس بلوایا ، بی این پی عوامی
تربت (نمائندہ انتخاب )بی این پی عوامی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کے مرکزی صدر میر اسرار زہری جو گزشتہ پانچ سال سے غیر متحرک رہے ہیں جس کی وجہ سے مرکز سے لیکر نچلی سطح تک پارٹی عدم فعالیت کا شکار ہوئی حتیٰ کہ موصوف اپنے گھر خضدار سے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں کسی ایک کونسلر کو جتوا نہ سکا، اوپر سے انہوں نے اپنے داماد، بہنوئی اور بھائی کو جے یو آئی میں بجھوا دیا جس کی وجہ سے پارٹی کارکنوں کو شدید مایوسی ہوئی،اب جبکہ پارٹی کے لئے اپنا حون پسینہ ایک کرنے والے پارٹی کارکنان مرکزی کونسل سیشن بلا کر قیادت میں بدلا¶ لانا چاہتے ہیں تو صدر جمہوری عمل اور انٹرا پارٹی الیکشن کا سامنا کرنے کی بجائے راہِ فرار اختیار کر رہے ہیں اور غیر اصولی اجلاس بلا کر سوشل میڈیا میں یہ تاثر پیدا کر رہے ہیں کہ پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوئی ہیں حالانکہ جس نام نہاد سینٹرل کمیٹی اجلاس کے تصویر انہوں نے میڈیا میں شائع کیے ہیں اس میں سینٹرل کمیٹی کے صرف دو ممبران ڈاکٹر مراد اور ساجد عمرانی بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ باقی تمام غیر متعلقہ لوگ ہیں، مثلاً علی حسن لہڑی میٹنگ میں شامل ہے جو ظفر زہری کا گارڈہے، عبدالرسول بیٹھے ہیں جن کا تعلق جے یو آئی سے ہے اور ماسٹر فتح موجود ہے جن کا تعلق باپ پارٹی سے ہے، صدر ایسے لوگوں کا اجلاس کر رہے ہیں جو سی سی اپنی جگہ یہ لوگ پارٹی کے رکن بھی نہیں ہیں یہ حواس باختگی کے سوا کچھ نہیں ہے،ترجمان نے کہا کہ سینٹرل کمیٹی کا اصل اجلاس کل کراچی میںمنعقد ہوگا جس کے متعلق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسداللہ بلوچ نے مرکزی صدرِ سے باقاعدہ مشاورت کی ہے، انہیں اعتماد میں لیا اور ان کی منشاءکے مطابق تاریخ فیکس کیا،ترجمان نے مزید کہا کہ بی این پی عوامی بلوچستان کی قوم دوست، وطن پرست اور روایت شکن سیاسی و نظریاتی کارکنوں کی جماعت ہے جو طویل جدوجہد کے بعد نئے سرے سے اُڑان لے رہی ہے ، کسی شخص کے جانے سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے،انشاءاللہکل سینٹرل کمیٹی کے دو تہائی اکثریت اپنا تاریخی فیصلہ کرے گی اور مرکزی کانگریس کا اعلان ہوگا۔


