پاکستان میں کورونا کا ہولناک ترین دن، 96 افراد جاں بحق

کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1379 ہو گئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 65059 تک پہنچ گئی ہے
ملک میں کورونا سے مزید 96 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1379 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 65059 تک پہنچ گئی ہے۔

آج بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 2363 کیسز اور 96 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ میں 804 کیسز 31 ہلاکتیں، پنجاب سے 927 کیسز 29 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 225 کیسز 13 ہلاکتیں، بلوچستان 312 کیسز 19 ہلاکتیں، اسلام آباد 85 کیسز 4 ہلاکتیں، آزادکشمیر سے 8 کیسز اور گلگت بلتستان سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب :آج پنجاب سے کورونا کے مزید 927 کیسز اور 29 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 22964 اور ہلاکتیں 410 ہوگئی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6338 ہوگئی ہے۔

بلوچستان :بلوچستان میں آج کورونا کے مزید 312 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 19 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کل کیسز کی تعداد 3928 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 60 اموات ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1354ہے۔

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 85 کیسز اور 4 اموات سامنے آئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 2100 جب کہ اموات 23 ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں