کوئٹہ میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، پرائس کنٹرول کمیٹی قیمتیں قابو نہ کرسکی

کوئٹہ : کوئٹہ میں مہنگائی نے پنجے گاڑھ دیئے مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات درپیش آرہی ہے۔ مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈے 320 روپے اور دیسی انڈے 400 روپے سے زائد فی درجن فروخت ہونے لگے۔ کوئٹہ میں مرغی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہونے سے لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔ اور ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے خریدار نہیں آرہے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھی ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے عرصے میں مرغی کے گوشت میں روزانہ 20 سے 30 روپے اضافہ ہورہا ہے اور ایک ہفتے کے دوران ڈیڑھ سو روپے فی کلو کا اضافہ ہوچکا ہے۔اسی طرح انڈوں کی قیمت میں بھی آئے روز اضافہ ہورہا ہے اس کے علاوہ کھانے پینے کی چیزوں اشیاخوردونوش ، پھلوں، سبزیوں کے علاوہ دودھ کی قیمت بھی سرکاری نرخ سے زائد 160 روپے فی کلو اور دہی 200 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ روٹی کا وزن بھی کم کرکے تندور مالکان نے قیمت 30 روپے رکھی ہوئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرکے عوام کو انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاخوردونوش کی فراہمی یقینی بناکر ریلیف دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں