واشک سے یوریا کی اسمگلنگ، بھتے کے معاملے پر افغانستان جانیوالی سیکڑوں گاڑیوں کو روک دیا گیا

واشک : تحصیل بسیمہ کے علاقہ درگ چیک پوسٹ پر یوریا اسمگلنگ کے لیے افغانستان جارہی سینکڑوں گاڑیوں کو روک دیا گیا، روڈ پر ٹرکوں کی لائن لگ گئیں، ایک بار پھر بھتے کے معاملے پر انتظامیہ کے فرنٹ مینز ڈیلرز اور گاڑی مالکان کے درمیاں معاملہ بگڑ گیا، گاڑیوں کو چیک پوسٹوں پر روک لیا گیا۔ دوسری جانب یوریا کی اسمگلنگ سے زمینداروں کو یوریا کے اصول میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ 2000 روپے کی یوریا 4000 روپے میں بھی ناپید ہوچکی، علاقائی فصلوں کو اس وقت یوریا کی اشد ضرورت ہے مگر یوریا ناپید ہونے سے فصلوں کی پیداوار میں شدید کمی کا خطرہ ہے، آج کل یوریا کی آڑ میں گندم اور چینی کی اسمگلنگ بھی ہورہی ہے، اس لیے ملک میں ضرورت کے چیزیں مہنگی ہوچکی ہیں، اشیا ضروریہ کی خرید سے غریب کی جیب جواب دے چکی ہے، غریب کے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں مگر اشرافیہ پہلے سے زیادہ پیسہ کمانے میں لگی ہوئی ہے، یوریا کی اسمگلنگ سے کھیتوں میں کام کررہے مزدور بے روزگار ہوکر نان شبینہ کے محتاج ہورہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں